امریکہ اور یورپ میں سردی سے ہلاکتیں 61 تک پہنچ گئیں،

امریکہ اور یورپ میں سردی سے ہلاکتیں 61 تک پہنچ گئیں،

ڈیسک:امریکا اور کئی یورپی ممالک میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ خون جما دینے والی برف باری نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ ہلاکتوں کی تعداد ا61  تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور یورپ میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ ہر چیز برف میں ڈھک کر رہ گئی ہے۔ شدید سردی اور برف باری نے پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ ترکی میں سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔  جہاں پر پاکستانیوں سمیت ہزاروں مسافرپھنس گئے۔

اسی طرح امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔

جس کے باعث کیلیفورنیا کے اکثر علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

 دوسری طرف پولینڈ اور سربیا میں درجہ حرارت منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

 شدید سردی کی وجہ سے رومانیہ سمیت کئی یورپی ملکوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

 برف باری سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں