شاہ رخ خان کی فلم

شاہ رخ خان کی فلم"" رئیس"" کو ریلیز سے قبل پھر دھمکیاں ملنی شروع

ڈیسک:ممبئی: بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ' رئیس '  ایک مرتبہ پھر دھمکیوں کی زد میں آگیا،

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلم نمائش کنندگان کو شیو سینا کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونا شروع  ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق   فلم پروموٹرز کو شیو سینا کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں دھمکی دی گئی کہ وہ سینما میں فلم ' رئیس ' کی نمائش نہ کریں اور اگر ایسا ہوا تو اپنے نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

فلموں کے بڑے تقسیم کاراکشے راٹھی کا  کہنا تھا کہ ہم تمام نمائش کنندگان کو یہ خط موصول ہوا ہے، جس میں ' رئیس ' پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دیش دروہی کی فلم ' رئیس ' کی اسکریننگ نہ کی جائے اور اگر سینما مالکان نے ایسا کیا تو وہ نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے، خط پر شیو سینا کے سربراہ راکیش شندے کے دستخط بھی موجود ہیں.

متعلقہ خبریں