وزیر اعظم اپنے کہے کی پاسداری کریں اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے عہدے سے مستعفی ہوجائیں,خورشید شاہ

وزیر اعظم اپنے کہے کی پاسداری کریں اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے عہدے سے مستعفی ہوجائیں,خورشید شاہ

ویب ڈیسک: آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ٰ ہوجائیں کویں کہ نوازشریف نے خود کہا تھا کہ الزامات ثابت ہوگئے تو مستعفی ٰ ہوجاؤں گا۔اپوزیشن لیدر خورشید شاہ

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ خطرے میں ہے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ٰ ہوجائیں ۔انکا کہنا تھا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود عہدہ چھوڑ کرعدالتی فیصلے پرعملدرآمد کیا تھا۔ اور پھرملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار ہوا ۔خورشید شاہ کا  کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہتا ہے  کہ پارلیمنٹ چلے تو وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ الزامات ثابت ہو جائیں تو استعفا دے دوں گا میرا مطالبہ ہے وزیر اعظم اپنے کہے کی پاسداری کریں اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں