دھوم دھام سے شادی کا بندھن تین برس بعد ٹوٹ گیا,ویناملک کا اسدخٹک سے خلع

دھوم دھام سے شادی کا بندھن تین برس بعد ٹوٹ گیا,ویناملک کا اسدخٹک سے خلع

ویب ڈیسک: اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے زندگی کی راہیں جدا کر لیں ہیںاداکارہ ویناملک نے اسدخٹک سے خلع لے لی۔

تفصیلات کے مطابق   اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ذرئع کے مطابق اسد خٹک اور وینا ملک میں کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے کی اطلاعات تھیں خلع کا فیصلہ بھی دونوں کی رضا مندی سے ہوا۔

دوسری جانب اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینامیری بیوی ہے،بہت پیارکرتاہوںمیاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں،جب ہم راضی ہوجائیں گےتوعدالت بھی فیصلہ ہمارےحق میں دےگی۔

واضح رہے اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں دھوم دھام سے  ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں