لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری،

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری،

ڈیسک:مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا چوتھے روز مبھی جاری ہے جب کہ دھرنے کے باعث مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا اور سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہے۔

لاہور کے مال روڈ پر ینگ ڈاکٹرز کے دھرنے کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جب کہ سڑک بند ہونے کے باعث ٹریفک جام سے پورے شہر کی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے مزید نرسیں اور ڈاکٹرز فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 6 دن سے زیادہ کی چھٹی پر ڈاکٹروں کی برطرفی کے مراسلے بھی تیار کرلیے ہیں، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ میو اسپتال کے تمام شعبے مکمل طور پر فنکشنل ہیں اور اسپتال کی آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی میں معمول کے مطابق کام جاری ہے اور ڈاکٹرز مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں