بھارتی ظلم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج یوم استقلال منایا جا رہا ہے،

بھارتی ظلم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج یوم استقلال منایا جا رہا ہے،

ڈیسک:مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیری عوام یوم استقبال منا رہی ہے جب کہ حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی جارحیت کے خلاف آج جنت نظیر وادی میں یوم استقلال منایا جا رہا ہے، نماز جمعہ کے بعد سری نگر سمیت پوری وادی میں قابض فوج کے خلاف احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جب کہ حریت رہنما عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے جب کہ میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں 126 روز سے کرفیو نافذ ہےجس کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ خبریں