سندھ گورنر ہاوس سے دہشت گردی کی آخری نشانی مٹا دی ،نہال ہاشمی

سندھ گورنر ہاوس سے دہشت گردی کی آخری نشانی مٹا دی ،نہال ہاشمی

ڈیسک:ن لیگ کے سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین اور پاکستان نہ ماننے والوں کے دور کا خاتمہ ہوگیا۔

نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے پوچھا جانا چاہیے کہ اس نے ڈاکٹر عشرت العباد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں کیوں نہیں ڈالا۔

نہال ہاشمی نے عشرت العباد کی 14 سالہ طویل گورنر شپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'آج سے 14 سال پہلے جنرل پرویز مشرف کے دور میں ایسے لوگوں نے یہاں ڈیرہ ڈالا تھا، لیکن آج یہاں مسلم لیگ (ن) کا ڈیرہ ہے اور یہاں وزیراعظم نواز شریف کے چاہنے والے موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں