دونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکا میں با حجاب مسلم لڑکیاں مشکلات کا شکار،

دونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکا میں با حجاب مسلم لڑکیاں مشکلات کا شکار،

ڈیسک:خبر رساں ایجنسی  کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں حیران کن کامیابی کے بعد امریکا کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں باحجاب مسلم لڑکیوں اور خواتین پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔

یونیورسٹی کی باحجاب مسلم لڑکیوں پر حملوں کی رپورٹ سامنے آنے پر کیلی فورنیا کی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں، جب کہ اس سے قبل بھی سان ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی میں باحجاب مسلم طالبات پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

امریکی پولیس اور انتظامیہ کے مطابق اور بدھ اور جمعرات کے روز کیلی فورنیا اور سان ڈیگو کی یونیورسٹیز میں باحجاب مسلم طالبات پر حملے کیے گئے، جن کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں