اگر شریف خاندان  کا وی آئی پی احتساب ہوا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا،عمران خان

اگر شریف خاندان  کا وی آئی پی احتساب ہوا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا،عمران خان

ویب ڈیسک: ، حکومت نااہل وزیر اعظم کو بچانے میں لگی ہوئی ہے،نواز شریف کے ہوتے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت؟ ایسی حکومت رہے گی تو کسی کو سازش کی ضرورت نہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گومل یونیورسٹی میں تقریب  سے خطاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں لیڈر شپ رشتہ داری کی بنیاد پر اوپر نہیں آتی،میرٹ پر آتی ہے اگر میرٹ ہوتا تو مریم نواز باری لینے کے لئے کیسے تیار ہو گئیں؟ شریف فیملی ابھی تک ایک بھی منی ٹریل ثابت نہیں کر سکا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےاقامہ کی رٹ لگائی ہوئی ہے،عمران خان وی آئی پی احتساب کیخلاف سخت ایکشن لیں گے اگر شریف خاندان  کا وی آئی پی احتساب ہوا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا چیئرمین نیب  کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کی تقرری میں ہم سےمشاورت نہیں کی گئی امیدہےنئےنیب چیئرمین دیانتداری سےکام کریں گے

پیپلزپارٹی اورن لیگ کرپشن بچاناچاہتی ہے میثاق جمہوریت کےنام پردونوں جماعتوں نےمک مکاکیا عوام میں شعورآگیاہے،اب مزیددھوکانہیں دیاجاسکتا۔عمران خان سابق وزیراعطم نوازشریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  پر خوب برسے کہا  نوازشریف اور فضل الرحمان کےہوتےہوئےیہودیوں کی کیاضرورت، حکومت نااہل وزیراعظم کو بچانے میں لگی ہوئی ہے ایسی حکومت رہے گی تو کسی کو سازش کی ضرورت نہیں ۔

اس سے پہلے گومل یونیورسٹی  میں کنونشن سے خطاب  کرتے ہوئے  عمراں خان کا کہنا تھا کہ آٹھ دن جیل میں گزارےکوئی ڈاکووہاں نظرنہیں آیا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی توسارےڈاکونظرآئے۔

چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی گومل یونی ورسٹی  میں کنونشن سے  خطاب  کی اہم باتیں

نوجوانوں آپ پاکستان کا مستقبل ہو

ڈی آئی خان:برے وقت سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیئے

برا وقت آپ کواچھا سوچنے کا موقع دیتاہے

  پاکستان جیسا ملک پوری دنیا میں نہیں ہے

ہمیں پاکستان کوسربزوشاداب بناناہے

ڈی آئی خان:ایک ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیاتھا

پختونخوامیں ایک ارب درخت لگائے

تین سالوں میں 20،20فٹ تک درخت اونچے ہو گئے

ڈی ائی خان:بلین ٹری منصوبےسےماحول خوشگوار ہوگا

پاکستان میں گرمی بڑھی ہے،بارش کم ہوئی ہے

پاکستان گلوبل وارمنگ کاشکارہے

ڈی آئی خان:پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہوگا

بلین ٹری منصوبے کو پوری دنیا میں مانا گیا

آئندہ انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرینگے

پاکستان جیسا ملک پوری دنیا میں نہیں ہے

ڈی آئی خان:برے وقت سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیئے

برا وقت آپ کواچھا سوچنے کا موقع دیتاہے

تقریب سے خطاب  میں عمران خان نے نواز شریف   اور وزیراعظم سمیت حکومتی وزراء کو  آڑے ہاتھوں لیا کہا

نواز شریف کا 3سو ارب روپیہ باہر پڑا ہواہے لندن میں حسین نوازکا600کروڑکافلیٹ ہے وزیراعظم نااہل شخص کواپناوزیراعظم کہتےہیں آٹھ دن جیل میں گزارےکوئی ڈاکووہاں نظرنہیں آیا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی توسارےڈاکونظرآئے

حکومت ملی تو بڑے ڈاکووں کو جیلوں میں ڈالیں گے ملک میں طاقتوراورکمزورکیلئےالگ قانون ہے اس طرح کے سسٹم سے انصاف ملنا ناممکن ہے ان کا کہنا تھا پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے یورپ میں حکمران انسانوں پرسرمایہ کاری کرتےہیں

متعلقہ خبریں