ورلڈ الیون کی ٹیم کے 13 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی

ورلڈ الیون کی ٹیم کے 13 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی

ویب ڈیسک: ورلڈ الیون کی ٹیم لاہورایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی بی کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے شاندار استقبال کیا۔

ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون ٹیم کا استقبال کیا جس کے بعد کرکٹرز کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں ہوٹل پہنچایاگیا۔ 

ورلڈ الیون کا 14رکنی اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، عمران طاہر، ٹم پین، جارج بیلی، گرانٹ الییٹ، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، تمیم اقبال، ڈیرن سیمی اور تھسارا پریرا شامل ہیں۔جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کا 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، عمر امین، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان خان اور سہیل خان کے نام شامل ہیں۔

ورلڈ الیو ن اور پاکستان کے درمیان ہونے والی سیریز کو آزادی کپ کا نام دیا گیا ہے۔

سیریز3 ٹی ٹوئنٹی  میچز پر مشتمل ہے جو 12،13اور 15ستمبر کولاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ آٹھ سال بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے کھل گئے۔ سری لنکا ٹیم  پر دہشتگردوں  کی جانب سے حملے کے بعد  پاکستان میں انٹڑنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں