لاہور:ورلڈالیون کےپاکستان آنےپرخوش ہوں،شاہدآفریدی

لاہور:ورلڈالیون کےپاکستان آنےپرخوش ہوں،شاہدآفریدی

ویب ڈیسک: ورلڈالیون کادورہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے، سابق کرکٹرشاہدآفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق آل رآونڈرشاہدخان آفریدی کاغیرملکی میڈیاکوانٹرویودیتےہوئےکہناتھابین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں۔ان کا کہنا تھا ورلڈالیون کادورہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے ورلڈالیون کےدورہ پاکستان سےدنیامیں مثبت پیغام جائےگا،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاسہرانجم سیٹھی اوران کی ٹیم کےسرہے۔شاہد خان آفریدی کا کہان تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی شدت سےمحسوس کی جارہی تھی، پاکستان کےعوام کرکٹ سےپیارکرتےہیں  کرکٹ کی محبت میں لاہورآیاہوں، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈالیون میں بھارتی کرکٹرزبھی ہوتےتواچھاہوتا۔

متعلقہ خبریں