پاکستان کے بغیر کرکٹ اور آئی سی سی کا تصور ممکن نہیں،نجم سیٹھی،جائلز کلارک

پاکستان کے بغیر کرکٹ اور آئی سی سی کا تصور ممکن نہیں،نجم سیٹھی،جائلز کلارک

ویب ڈیسک:چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں آئی سی سی کےتمام ممبرزکاشکریہ اداکرتاہوں۔

لاہور میں پرپریس کانفرنس  کرتے ہوئے چیئرمین  پی سی بی  نجم سیٹھی   کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاراستہ ہموارہوگیاہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہےعوام کو اس سیریز میں اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کویکجاکرنےمیں اہم کرداراداکیا۔جائلزکلارک کاپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لانےمیں اہم کردارہے۔نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے بعد  جنوبی افریقہ پاکستان کا  دورہ کریگی۔ مشترکہ پریس کانفرنس  کے دوران آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آئیند قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ بڑی کاوش کا نتیجہ ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی سی بی اوررمیزراجہ کااہم کرادارہے اور انہی کوششوں سے   پاکستان میں بین الاالقوامی کرکٹ بحال ہورہی ہے پاکستانی حکومت اور عوام نے زبردست قدم اٹھایا ہے پاکستان کے بغیر کرکٹ اور آئی سی سی کا تصور ممکن نہیں.  جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ حالیہ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ،لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل اچھا اقدام تھا ورلڈالیون میں شامل تمام کھلاڑی بہت پرجوش ہےامید ہے شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آئی گی۔

متعلقہ خبریں