امریکہ کی شام کو دھمکی، کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو قیمت جھکانی پڑے گی۔

امریکہ کی شام کو دھمکی، کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو قیمت جھکانی پڑے گی۔

ویب ڈیسک:امریکی وزیر دفاع کہتے ہیں ادلب کیمیائی حملے کی ذمے دار شام کی حکومت ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے شام کو خبردار کیا ہے کہ اگ شام نے پھر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نتائج کلی ذمے داری شام پر ہوگی،شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کیلئے قرار داد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی۔

واشنگٹن میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ اس کیمیائی حملے کے بعد امریکی نیشنل سیکورٹی حکام نے صدر ٹرمپ کو سفارتی اور فوجی آپشنز کی سفارش کی۔ شامی حکومت نے دوبارہ کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو اسے بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کلورین کی نقل وحمل پر کوئی پابندی نہیں، اس کا صنعتی استعمال معمول کی بات ہے لیکن اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں