سابق وزیراعظم کے قافلے کا آخری مرحلہ ،قافلہ گوجرانوالہ سے لاہور کیلئے روانہ

سابق وزیراعظم کے قافلے کا آخری مرحلہ ،قافلہ گوجرانوالہ سے لاہور کیلئے روانہ

ویب ڈیسک:انہوں نے مجھے کاغذوں سے نکالا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکے،نوازشریف

گوجرانولہ میں  سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایک بار پھر عدلیہ اور سیاسی حریفوں کو نشانے پر رکھا ۔

گوجرانوالہ کارکنوں سے خطاب کے دوران  نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سالوں سے پاکستان کی یہی تاریخ رہی، جو وزیر اعظم آیا اسے ذلیل و رسوا کر کے باہر نکالا گیا۔ ملک میں اٹھارہ وزیر اعظم آئے جنھیں محض ڈیڑھ ڈیڑھ سال تک حکومت کرنے دی گئی جبکہ دوسری جانب آمروں کو 30 سال ملے۔

نواز شریف نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  میں پوچھتا ہوں کہ 20 کروڑ ووٹ کی کوئی وقعت ہے یا نہیں؟ تیسری باربھی  حکومت کومدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ جب میں نے کوئی کرپشن کی ہی نہیں تو کیوں نکالا گیا ۔کیا آئندہ بھی پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ یہی سلوک ہوتا رہے گا؟

سابق وزیراعظم نوازشریف نے  کہا کہ مجھے کاغذوں میں نکالا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکے ۔ نواز شریف نے لالہ موسیٰ قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے  بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ اور اُس کے گھر جانے کا اعلان کردیا ۔

متعلقہ خبریں