سرینگر،بھارتی فوج کی فائرنگ ، 2 کشمیری شہید

سرینگر،بھارتی فوج کی فائرنگ ، 2 کشمیری شہید

ڈیسک:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  کا مظلوم کشمیریوں  پر   ظلم کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا، مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

 بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ نے  جگہ جگہ  پر ناکہ بندی لگائی ہے  جس کی وجہ سے  وادی میں  لوگوں   کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں کشمیریوں کی شہادت کے بعد ضلع بھر میں مظاہرے  جاری ہے جبکہ حریت رہنماؤں نے کل نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں