روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث ہے، نومنتخب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن

روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث ہے، نومنتخب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن

ڈیسک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث اور اس کی سرگرمیاں امریکی مفادات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کی سماعت کے موقع پر نومنتخب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کے لئے روس خطرے کا باعث ہے اور روس کی حالیہ سرگرمیاں امریکی مفادات کے مترادف ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ روس کے عزائم کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ کھلے مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ امریکا اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرسکے۔

متعلقہ خبریں