ا نوازشریف کے پاس اپنے دفاع کیلیے کچھ نہیں، پی ٹی آئی راہنما

ا نوازشریف کے پاس اپنے دفاع کیلیے کچھ نہیں، پی ٹی آئی راہنما

ڈیسک:پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے وزیراعظم کے پاس دبئی میں لگائی گئی فیکٹری کا کوئی ثبوت نہیں، 34 ملین ڈالر کہاں سے آئے اور رقم بھیجنے والا کون تھا؟وزیراعظم کو جواب دینا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف پارلیمنٹ میں تقریر لکھ کر لائے تھے، جبکہ ان کے وکیل مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی کی تقریر سےنکلنےکی کوشش کی۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں تین الزامات پر بات ہوئی، جبکہ کل بھی جھوٹ بولا جا رہا تھا اور آج بھی جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم بچوں کو پیسے دے سکتے ہیں لیکن ذرائع نہیں بتا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سماعت پرپیش کیےجانےوالی دستاویزات بدل جاتی ہیں۔ وزیر اعظم کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کے موکل کی تقریر پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا جا سکتا، ایسا لگتا ہے وزیر اعظم کے پاس دبئی میں لگائی گئی فیکٹری کا کوئی ثبوت نہیں۔

 

متعلقہ خبریں