عمران خان کی تمام توقعات کادارومدارجےآئی ٹی رپورٹ کی دستاویزپرہے ،شہبازشریف

عمران خان کی تمام توقعات کادارومدارجےآئی ٹی رپورٹ کی دستاویزپرہے ،شہبازشریف

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے  جے آئی ٹی   رپورٹ متنازع  ہو چکی ہے عمران خان کی تمام توقعات کادارومدارجےآئی ٹی رپورٹ کی دستاویزپرہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے عمران خان اور جے آئی ٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ  جے آئی ٹی منظر عام پر آنے سے پہلے متنازع ہو چکی ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مندرجات تضادات کا شکار ہیں عمران خان کی تمام توقعات کادارومدارجےآئی ٹی رپورٹ کی دستاویزپرہے۔  ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان تمام کوششوں کےباوجود چوردروازےسےاقتدارمیں نہیں آسکتے۔ عمران خان نےہمیشہ سیاست میں مصنوعی سہارے ڈھونڈنے کی کوشش کی  ۔ان کا کہنا تھا کہ کاش عمران خان ایسا کرنےکے بجائے جمہوری عمل پر بھروسہ کرتے قدرت نے عمران خان کو خیبرپختونخوا میں نادرموقع دیا تھا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے میرے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کرنیکی دھمکی دی ہے میں اپنےخلاف عمران خان کے ریفرنس کا انتظار کروں گااور عمران خان کی میرے خلاف ہرزہ سرائی نئی بات نہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے  عمران خان کیخلاف الزام لگانےپر10ارب روپےہرجانےکادعویٰ دائرکررکھاہے۔

متعلقہ خبریں