پشاور:عدالت نے پانامہ کی درخواست کو بے بنیاد  قرارد دیا تھا،قائد جے یو آئی سربراہ

پشاور:عدالت نے پانامہ کی درخواست کو بے بنیاد  قرارد دیا تھا،قائد جے یو آئی سربراہ

ویب ڈیسک: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے  سپریم کورٹ  کی جانب سے پاناما درخواست بے بنیاد قرار دیاتھا ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کو بے بنیاد قرار دیا تھا تاہم ہمیں پاناما کیس کی پیچھےجوایجنڈااورمقاصد کارفرما ہیں ان پر نظر رکھنی چاہئے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاناماکیس کوبنیادبناکرعمارت کھڑی کرنےکی کوشش کی گئی۔ پاناماکیس اب پہاڑ بن چکا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ 

سپریم کورٹ نےپاناماکیس کی درخواست کوپہلےبےمعنی قراردیاتھا ۔مولانا فضل الرحمان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیانوازشریف کےپاس اب دولت آئی،پہلےدولت مندنہیں تھے؟ انہوں نے کہا کہ پاناماکیس انسدادکرپشن کاہےیانوازشریف کواتارنےکیلئے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کیخلاف مخالفین  ایک ہوگئے ہیں

پاناما کیس کی پیچھے کار فرما ایجنڈا بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ 

متعلقہ خبریں