پاناما لیکس ،جے آئی ٹی تحقیقات ٹیم میں  وزیراعظم نواز شریف  کی طلبی

پاناما لیکس ،جے آئی ٹی تحقیقات ٹیم میں  وزیراعظم نواز شریف  کی طلبی

ویب ڈیسک: پاناما لیکس  کی جے آئی ٹی تحقیقات ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف کو طلب کر لیا۔

وزیراعظم کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس مل گیا ۔ وزیراعظم کو جمعرات کو طلب کیا گیا ہے ۔وزیراعظم نواز جمعرات 15 جون کو دن گیارہ بجے پیش ہونگے ۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سمن موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔

پاناما لیکس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں وزیراعظم سے لندن فلیٹس،حدیبیہ پیپرملزم اور قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب کے حوالے سے پوچھ ہوگی ۔

وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 5 بار جبکہ چھوٹےبیٹے حسن نواز 2 بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جبکہ  ذرائع  کے مطابق مریم نواز کی ب پیشی کابھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں