وفاقی حکومت تحریک لبیک سے مذاکرات کرے

وفاقی حکومت تحریک لبیک سے مذاکرات کرے

تحریک لبیک کی ائیر پورٹس اور ریلوے سٹیشن بند کرنے کی دھمکی اور اس پر عملدرآمد سے حکومت کتنا اثر لے گی اس کا تو درست اندازہ نہیں کیونکہ موجودہ حکومت ہی 126دنوں کا دھرنا برداشت کرچکی ہے لیکن تحریک کے اس اقدام سے اندرون ملک و بیرون ملک آنے جانے والے مسافروں اور عوام الناس کو سخت مشکلات کاسامنا ضرور ہوگا اور ملکی معمولات مکمل طور پر درہم برہم ہوں گے۔ تحریک لبیک کے مطالبات کا احترام ہے اور ان کے جذبات کی بھی ہم قدر کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی توجہ محولہ مشکلات کی طرف دلا کر ان سے یہی گزارش کرسکتے ہیں کہ وہ کسی ایسے انتہائی اقدام سے گریز کریں جس سے ملک و قوم اور عوام کو نقصان پہنچے اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہو۔ وفاقی حکومت کے ٹس سے مس نہ ہونے کا رویہ درست نہیں حکومت کو احتجاجیوں سے مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالنے اور احتجاج کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے کوشش کرنی چاہئے تاکہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں