بنوں میں بارودی مواد کا دھماکا،4افراد زخمی

بنوں میں بارودی مواد کا دھماکا،4افراد زخمی

ویب ڈیسک: بنوں میں میران روڈ پر واقع نورڈ ٹوچی پل کے قریب سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کےقریب دھماکے میں 3سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بنوں سے جانی خیل جا رہی تھی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے بارودی مواد کو سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی۔

دوسری جانب

لنڈی کوتل  میں سیکیورٹی فورسز نے  تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

لنڈی کوتل  بائی پاس  طورخم شاہراہ  پرنصب بم کو سیکیورٹی فورسزنےناکارہ بنادیا۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیٹکل انتظامیہ کےمشترکہ سرچ آپریشن میں  10 افراد گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں