پشاورٹاؤن کونسل ون، مالی سال 18-2017 کا بجٹ پیش

پشاورٹاؤن کونسل ون، مالی سال 18-2017 کا بجٹ پیش

ویب ڈیسک: ٹاؤن کونسل ون کا مالی سال 18-2017 کا 1 ارب 16کروڑ 49 ہزار 724 روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا بجٹ ٹاون ون ناظم زاہد ندیم نے پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹاون ون  بجٹ اجلاس   میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئےاورپھر اجلاس شروع ہوتے ہی ناراض اراکین نے بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کردیا جس کے بعدٹاون ناظم نے کچھ دیرکیلئے بجٹ اجلاس ملتوی کردیابعد میں ٹاون ون ناظم زاہد ندیم نے ناراض  اراکین کو منا لیا اور  بجٹ پیش کر دیا۔ 

بجٹ غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 68کروڑ 81 لاکھ 58 ہزار 259 روپے  اور  ترقیاتی کاموں کیلئے 24 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار روپےمختص کیے گئےجبکہ  نامکمل منصوبوں کیلئے 14 کروڑ 76 لاکھار 171روپے مختص کیے گئے۔اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی طرف سے نامکمل منصوبوں کیلئے 15-2014 اور 16-2015 کی دی گئی رقم 8 کروڑ 32لاکھ 59 ہزار 994 روپے پر مشتمل ہے۔

ناراض آراکین نے کرپشن اور ترقیاتی کام نہ کرنے پر احتجاج کیا تھا ۔  

متعلقہ خبریں