بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں ،آرمی چیف کا دہشت گردوں کو دو ٹوک پیغام

بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں ،آرمی چیف کا دہشت گردوں کو دو ٹوک پیغام

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے آرمی کے ٹرک پر دہشتگردی کے حملے کی شیدید مذمت کی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کوئٹہ میں دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا۔

 دھماکے میں 7 شہریوں سمیت 15 افراد شہید جبکہ  25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

آرمی چیف نے  اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ   دہشت گردجشن آزادی  کو متاثر کرنا چاہتے ہیں آرمی چیف نے یہ بھی کہا دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں