دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہرصورت ختم کریں گے،آرمی چیف

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہرصورت ختم کریں گے،آرمی چیف

ڈیسک:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کی۔

ا جہاں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے ان کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر انہیں فاٹا، خیبرپختونخوا اور مالاکنڈ ڈویژن میں سیکیورٹی آپریشن پربریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔

اور تعمیراتی کاموں، سرحد پرایف سی کی کارکردگی کی تعریف کی اور ایف سی کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اب تک کے آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ،،

علاقے میں قیام امن ، ترقیاتی کاموں کے لیے پاک فوج ، قبائل شانہ بشانہ رہیں گے ،۔

جب کہ پاک فوج فاٹا بھر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق قبائلی عوام کے ساتھ ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ،

دہشت گردوں کے درمیان روابط ختم کرنے کے لیے بہتر بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے ۔

جب کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہر صورت ختم کریں گے۔

متعلقہ خبریں