تامل ناڈو، سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، 10 افراد ہلاک

تامل ناڈو، سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، 10 افراد ہلاک

ڈِیسک: سمندری طوفان   وردہ   نے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تباہی مچادی ۔

طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے ہونے والے حادثات میں دس افراد ہلاک ہوگئے ۔

سمندری طوفان وردہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے ساتھ تامل ناڈو کے ساحلوں سے ٹکرایا ۔

ہزاروں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ۔

مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ۔ گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔

گاڑیاں کئی فٹ دور جاگریں ۔ طوفان کی وجہ سے آندھرا پردیش میں بھی بارشیں ہورہی ہیں ۔

دس ہزار افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کرنا پڑا ۔

تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں مختلف حادثات میں دس افراد ہلاک ہوگئے ۔

چنائے ائیرپورٹ میں پروازیں بارہ گھنٹے بعد بحال کردی گئیں ۔

بنگلور میں بھی بارشیں ہوئی ہیں ۔ سمندری طوفان وردہ آج جنوبی گووا سے گزرے گا ۔ 

متعلقہ خبریں