تصویر لیک کرکے شریف فیملی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی،رانا ثنااللہ

تصویر لیک کرکے شریف فیملی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی،رانا ثنااللہ

ویب ڈِیسک:وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے کام انکوائری والے نہیں ، یہ لوگ شریف فیملی پر تھیسز کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران   جے آئی پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی متنازع سے متنازع ہو رہی ہے کہ جے آئی ٹی کے کام انکوائری والے نہیں۔ جے آئی ٹی روز نیا ایشو بناتی رہی تو کہیں سپریم کورٹ کے گلے نہ پڑجائے۔ انہوں نے کہا کہ  جوائنٹ انویسٹی گیشن  ارکان کو شریف فیملی پر پی ایچ ڈی کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات ایسے نہیں ہوتی کہ بچوں کے اسکولوں کے سرٹیفکیٹ مانگے جائیں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملہ سنگین ہے سپریم کورٹ کے ججز  کواس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے ۔

متعلقہ خبریں