یوم پاکستان پریڈ میں چینی دستہ اور ترک ملٹری بینڈ شریک ہوگا، آئی ایس پی آر

یوم پاکستان پریڈ میں چینی دستہ اور ترک ملٹری بینڈ شریک ہوگا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: یوم پاکستان کی پریڈ تئیس مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ہوگی، یوم پاکستان کی پریڈ میں چین کے فوجی دستے اور ترکی کا فوجی بینڈ شرکت کرے گا,آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ میں چین کے فوجی دستے پہلی بار شریک ہوں گے جبکہ پریڈ میں ترکی کا فوجی بینڈ بھی اپنے فن کا مظاہرہ  کرے گا۔ یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج سمیت سول آرمڈ فورسز حصہ لیں گی پریڈ کے دوران بری ، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے بھر پور قوت کا مظاہرہ کے ساتھ دفاعی آلات کی نمائش بھی کی جائے گی اس سلسلے میں یوم سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں