بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس آصف سعید کھوسہ کی کیس کی سماعت سےمعذرت

بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس آصف سعید کھوسہ کی کیس کی سماعت سےمعذرت

ویب ڈیسک:حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےحدیبیہ پیپرزملزکیس کی سماعت سےمعذرت کرلی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس  آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ کیس غلطی سےمیرےبنچ میں لگادیاگیالگتاہےسپریم کورٹ آفس نےمیراپاناماکافیصلہ نہیں پڑھا۔جسٹس کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں بہت زیادہ آبزرویشنز دے چکاہوں میں نے 20اپریل کےپانامافیصلےمیں اس حوالےسےآپزرویشن دی ہوئی ہےاور اس فیصلےمیں حدیبیہ کیس سےمتعلق14پیراگراف لکھے۔جسٹس آصف سعیدکھوسہ کا مزید کہنا تھا کیس میں اسحاق ڈارسےمتعلق بھی فیصلہ دےچکاہوںاسحاق ڈارپہلےملزم تھےپھروعدہ معاف گواہ بن گئےریفرنس کالعدم ہونےپراسحاق ڈاردوبارہ ملزم بن گئے اسحاق ڈار کیخلاف فیصلےمیں نیب کو کارروائی کا بھی کہا۔جسٹس کھوسہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اس کیس کیلئےنیابنچ تشکیل دیں۔

واضح رہے کہ جسٹس آصف سعیدکھوسہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق 3رکنی بنچ کےسربراہ مقررکئے گئےتھےجسٹس دوست محمداورجسٹس مظہرعالم میاں خیل بنچ کاحصہ تھے۔

نیب نے سپریم کورٹ کو  حدیبیہ پیپرز ملزکیس آئندہ ہفتےسماعت کیلئےمقررکرنےکی استدعا کی ہے۔

متعلقہ خبریں