عراق اور ایران میں خوفناک زلزلہ200سے زائد افراد جاں بحق، ڈیڑھ ہزار سےزائد زخمی

عراق اور ایران میں خوفناک زلزلہ200سے زائد افراد جاں بحق، ڈیڑھ ہزار سےزائد زخمی

ویب ڈیسک: ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں خوفناک زلزلے سے200سے زاءد افراد جاں بحق جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

زلزلے کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ اسٹیٹس جیالوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس) کے مطابق اتوار کی رات ایران اور عراق کے

سرحدی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 1700 سے زائد زخمی ہیں۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی۔

ایران کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے  207 افراد کے جاں بحق  ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایران کے صوبے کرمان شاہ میں سب سے زیادہ جانی نقصان کے باعث تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

صرف کرمان شاہ کے شہر سرپل ذھاب میں 142 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

دوسری جانب عراق میں بھی متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں