آزادی کپ، پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے دی

آزادی کپ، پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے دی

آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بیٹنگ اوربولنگ  میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئےورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈپلسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستانی شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ الیون کو 198رنز کا ٹارگٹ دیا 198رنز کے تعاقب کے جواب میں مہمان ٹیم مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 177رنز بناسکی۔

سہیل خان، رومان رئیس اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

قذافی اسٹیڈیم  میں آزادی کپ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 197 رنز کے جواب میں ورلڈ الیون کی جانب سے تمیم اقبال اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا توتمیم اقبال18 رنزبنا کر رومان رئیس کا شکار بنے اور پھر ہاشم آملہ کو 26 رنز آؤٹ کردیا ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈپلسی خاص کارکردگی  دکھانے میں ناکام ہوئے اور29 رنز بنا کراورشاداب خان کی گیند آوٹ ہوئے۔ٹم پینکو کریس پر ٹک نہ سکے ٹیم پین نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر نے آگے بڑھ کر شاداب کو چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن سرفراز احمد نے انہیں اسٹمپ کر دیا۔ ڈیرن سیمی نےآخری لمحات میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پانسا پلٹنے کی بھرپور کوشش کی لیکن  ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔ بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا کلر فل اننگ کا ایوارڈ شعیب ملک کو دیا گیا۔

متعلقہ خبریں