احتساب عدالت نے نوازشریف کو 19 ستمبرکوطلب کرلیا

احتساب عدالت نے نوازشریف کو 19 ستمبرکوطلب کرلیا

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں 19 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔ اس سے قبل عزیزیہ ریفرنس کے حوالے سے بھی دستاویزات عدالت میں پیش کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے بھی عدالت کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں لہذا نواز شریف کی عدم حاضری پر عدالت میں ان کے وکیل کے پیش ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں