وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی مصروفیات منسوخ کردیں

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی مصروفیات منسوخ کردیں

وزیر اعظم   نواز شریف نے  لاہور سانحے کے بعد اپنا  کراچی کا  شیڈول  تبدیل  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بحر ہند میں جاری کثیر الملکی امن مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے کراچی پہنچے، وزیر اعظم نے لاہور بم دھماکے کے باعث اپنی شیڈول کے مطابق تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔

 وزیراعظم امن مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے فوری بعد لاہور جائیں گے جہاں وہ امن وامان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف    کو امن مشقوں میں شرکت کے بعد گورنر محمد زبیر اور وزیر اعلی مراد علی شاہ کے ساتھ  وزیر اعلی  ہاؤس میں کراچی میں پانی کے منصوبے سمیت کئی ترقیاتی کاموں کے پر بریفنگ دی جانی تھی تاہم لاہور دھماکے کے باعث  وزیراعظم  نے تمام مصروفیات ترک کرتے ہوئے امن مشقوں کے فوری بعد لاہور جانے کا فیصلہ کر لیا۔

متعلقہ خبریں