پی سی بی نے خالد لطیف کی پیشکش رد کر دی،ناصر جمشید کو ایک اور دھچکا

پی سی بی نے خالد لطیف کی پیشکش رد کر دی،ناصر جمشید کو ایک اور دھچکا

ویب ڈیسک:پی سی بی نے خالد لطیف کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بنانے کی صورت میں  سپاٹ فکسنگ نیٹ ورک تک پہنچانے  کی پیشکش ٹھکرا دی ۔

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ سکینڈل  میں ملوث خالد لطیف کو اس وقت اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب  پی سی بی نے    خالد لطیف کی جانب سے  وعدہ معاف گواہ بنائےجانے کی صورت میں سپاٹ فکسنگ نیٹ ورک تک پہنچانے کی پیشکش مسترد کر دی۔

دوسری جانب سپاٹ فکسنگ سکینڈل  میں ملوث پائے جانے والے کرکٹر ناصر جمشید کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے معطل کر دیا گو کہ ناصر جمشید اس وقت پاکستان کرکٹ سکواڈ  کا حصہ نہیں پر پھر بھی کرکٹ بورڈ نے ان کو  کھیل سے معطل کر دیا۔

ناصر جمشید کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب انہیں مذکورہ سکینڈل کے نتیجے میں یو بی ایل میں اپنی نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ 

متعلقہ خبریں