دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے تیز ترین عدالتی نظام لا رہے ہیں، چودھری نثار

دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے تیز ترین عدالتی نظام لا رہے ہیں، چودھری نثار

ڈیسک:وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گرد تنظیموں اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے اور یہ بات ریکارڈ پر ہے

کلر سیدان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے تیز ترین عدالتی نظام لے کر آ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نیوز لیکس رپورٹ تقریباً تیار ہے جلد حکومت کو مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے الزامات کی کوئی وقعت نہیں۔ پیپلزپارٹی کو مجھ سے جو تکلیف ہے سب جانتے ہیں۔
انہوں نے پروفیسر سلمان حیدر کی گمشدگی بارے کہا کہ اسلام آباد میں صرف سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ ہے کسی اور کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ نہیں ہے۔

 سکیورٹی ایجنسیز کو سلمان حیدر کی بازیابی کا ٹاسک دے رکھا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ سب جلد ازجلد بازیاب ہوں۔
چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی کوششیں سب کے سامنے ہیں۔

 دہشت گردوں کو منقی انجام تک پہنچانے کیلئے نظام لا رہے ہیں۔ کراچی آپریشن اور ملک میں امن وامان کے قیام کا کریڈٹ نہیں لیا۔ 

متعلقہ خبریں