کوئٹہ، موسم سرما کی پہلی برف باری، درجہ حرارت منفی چار، لواری ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث ایک بچہ جاں بحق

کوئٹہ، موسم سرما کی پہلی برف باری، درجہ حرارت منفی چار، لواری ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث ایک بچہ جاں بحق

ڈیسک:بلوچستان کے دارالحکومت  کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت منفی چار ہوگیا ہے۔

  برف باری کےکے بعد   لوگ گھروں تک محدود  ہو گئے ہیں،بجلی  کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے جس  کے باعث  لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں  مزید برف باری کا امکان ہیں ساتھ ہی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں برف باری کے باعث کراچی کا موسم مزید سرد ہوسکتا ہے ۔

 اسی طرح خیبر پختونخوا  کے شمالی علاقوں میں بھی پہاڑوں پر برفباری کے باعث کئی شہروں کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ لواری ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث ایک بچہ جاں بحق بھی ہوا۔

متعلقہ خبریں