سوڈان پر بیس سالوں سے عائد امریکی پابندیاں جزوی طور پر ختم

سوڈان پر بیس سالوں سے عائد امریکی پابندیاں جزوی طور پر ختم

ڈیسک: امریکی حکومت نے سوڈان پر بیس سالوں کے دوران عائد پابندیوں کو جزوی طور پر ختم کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوباما نے سعودی عرب کے کہنے پر سوڈان سے پابندیاں ہٹائیں تاہم ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ امریکا نے کون سی پابندیاں ختم کی ہیں

واضح رہے کہ امریکہ نے سنہ 1997 میں سوڈان کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں، جس میں انسانی حقوق اور دہشت گردی کے حوالے سے تشویش کی بنا پر تجارت پر پابندی لگائی گئی اور حکومت کے اثاثہ جات کو منجمد کیا گیا تھا امریکہ نے 2006ء میں مزید پابندیاں اُس وقت لگائیں جب دارفر میں تشدد کی کارروائیوں میں سوڈان کی ملی بھگت سامنے آئی۔

متعلقہ خبریں