کراچی ,بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری,سڑکوں پرپانی جمع ٹریفک جام، بجلی غائب

کراچی ,بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری,سڑکوں پرپانی جمع ٹریفک جام، بجلی غائب

ڈیسک:کراچی شہر میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہنے کے نتیجے میں سڑکوں پر جمع پانی اور مختلف علاقوں میں غائب بجلی نے شہریوں کے مسائل میں اضافہ کردیا۔سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید سست روی کا شکار رہی، بارش  کے شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے  متعدد  فیڈر ٹرپ کرگئے۔جس کی وجہ سے  کئی علاقے  بجلی ے محروم  ہو گئے ۔جہاں بارش نے کراچی کے موسم کو خوشگوار بنا دیا تو  وہاں  سواری کے لیے مسافروں کو  گاڑی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا  بھی پڑا۔

بارش رکھی، تو سندھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے پر نکلے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور پہلے جیسی صورتحال ہوا کرتی تھی موجودہ صورتحال اس سے کافی بہتر ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے میئر کراچی وسیم اختر کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی تھی اور وہ بھی اس وقت فیلڈ میں موجود ہیں اور کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں