وزیراعظم نواز شریف نے صاف صاف کہ دیااستعفیٰ نہیں دونگا،

وزیراعظم نواز شریف نے صاف صاف کہ دیااستعفیٰ نہیں دونگا،

 ویب ڈیسک:حکومتیں ہمیشہ کرپشن اورسیکیورٹی رسک پرہٹائی گئیں جے آئی ٹی نےمجھ پرکسی کرپشن میں ملوث ہونے کاذکر نہیں کیااگرمجھ پرکرپشن کاکوئی کیس ہے تو بتائیں؟ وزیر اعظم نوازشریف 

اسلام آباد  میں وزیراعظم نواز شریف  کی زیر صدارت میں ن لیگ کی  پارلیمانی پارٹی کااجلاس  ہوا جس میں وفاقی وزراء ،ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر  وزیراعظم ج نے کھلم کھلا اعلان کر دیا کہا کہ مخالفین   جو بھی کر لیں استعفی نہیں دونگا،استعفی نہیں دونگا ملک کو پیچھے کی طرف دھکیلنے نہیں دونگا۔وزیراعظم نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پرکرپشن کاکوئی کیس ہے تو بتائیں ایک پیسے کی خوردبرد،کمیشن لینے یاکوئی اورکیس ہےتوبتائیں جے آئی ٹی نےمجھ پرکسی کرپشن میں ملوث ہونے کاذکر نہیں کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ   میں نےکبھی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیامیرے دامن پرکوئی داغ نہیں،ضمیرمطمئن ہے۔ کسی سیاستدان نےمیری طرح خودکواحتساب کیلئے پیش نہیں کیا

میں صرف اپنے حالیہ دور نہیں،تمام ادوارکی بات کررہاہوں انکوکوئی نہیں پوچھتا جنہوں نے ملک کو اندھیروں میں غرق کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ماورائے آئین کوئی کام نہیں کیا میں نےکسی این آر او پر دستخط نہیں کیےمیں نے مینڈیٹ اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک نصب العین کی خاطرمشکلات کوبرداشت کیا ذاتی کاروبار تباہ کئے گئے ۔ہم نے جان ہتھیلی پررکھ کرعدلیہ آزادی کی جنگ لڑی عدلیہ بحالی کی جنگ کےدوران بڑی بڑی باتیں کرنے والےچھپ گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان  نے شرکت نہیں کی۔۔۔۔۔  

متعلقہ خبریں