پی سی بی نے فاسٹ بالر محمد عرفان پرپابندی عائد کر دی

پی سی بی نے فاسٹ بالر محمد عرفان پرپابندی عائد کر دی

ویب ڈیسک::پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں فاسٹ بالر محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا ۔

اپنے بیان میں محمد عرفان نے بکی سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا تاہم پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے محمد عرفان کو چارج شیٹ جاری کردی۔ تحقیقات کے مکمل ہونے تک وہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ 

محمد عرفان کو 14 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی۔

متعلقہ خبریں