آپریشن رد الفساد ملٹری آپریشنز کی کامیابی کے لیے اہم ہے، آرمی چیف

آپریشن رد الفساد ملٹری آپریشنز کی کامیابی کے لیے اہم ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک:ماضی میں ہونے والے آپریشن کا مقصد ملک کو مستحکم کرنا تھا جب کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد آپریشن کے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے۔ آرمی چیف  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے تحت  2 روزمشترکہ پاک یو کے سیمینار کا انعقاد ہوا،سیمینار کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔سیمینار میں برطانیہ کے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاویدباجوہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پرروشنی ڈالی، آرمی چیف نے امن دشمنوں اور بد امنی کے خلاف پاکستان کے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن رد الفساد ملٹری آپریشنز کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔ آرمی چیف نے 2007 میں شروع ہونے والےآپریشن کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ ماضی کا آپریشن ہی ردالفساد میں تبدیل ہوا ہے،شدت پسندی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں