ن لیگ کی حکومت نوازشریف کی بادشاہت قائم کرنا چاہتی ہے،عمران خان

ن لیگ کی حکومت نوازشریف کی بادشاہت قائم کرنا چاہتی ہے،عمران خان

ویب ڈیسک:  ن لیگ کی حکومت نوازشریف کی بادشاہت قائم کرنا چاہتی ہے، قانون کوغلط استعمال کرکےسیاسی حریفوں کو دھمکایا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ن لیگ کی حکومت نوازشریف کی بادشاہت قائم کرنا چاہتی ہے، قانون کو غلط استعمال کرکے سیاسی حریفوں کو دھمکایا جارہاہے، ن لیگی حکومت کی اس کوشش کی شدید مذمت کرتا ہوں۔عمران خان نے کا کہنا تھاکہ سائبرکرائم بل دکھاکر انہیں خوف زدہ کرنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائبر کرائم بل کے تحت پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ،نہ کسی خوف کا شکار ہوں گے، نہ ہی یہ ہتھکنڈے مرعوب کرسکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں