اپنے کرئیر کے لیے والد کا کبھی سہارا نہیں لیا,سونم کپور

اپنے کرئیر کے لیے والد کا کبھی سہارا نہیں لیا,سونم کپور

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنے کرئیر کے لیے والد کا کبھی سہارا نہیں لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور  نے اپنے کرئیرکے حوالے  بتایا کہ  انہوں نے کبھی بھی اپنے کرئیرکے آغازکے لیے اپنے والد اوراداکارانیل کپورکا کبھی سہارا نہیں لیا اور نہ وہ کبھی بھی ایسا کریں گی۔ جب کہ یہ فیصلہ انہوں نے بہت عرصے قبل ہی کرلیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انیل کپور ان کے والد ہیں جنہوں نے اتنا وقت دیا اوراس قابل بنایا کہ میں اپنے لیے بہتر فیصلے کرسکوں جب کہ اپنے خاندان کا حصہ ہونے پر بھی مجھے بہت فخر ہے۔

متعلقہ خبریں