ایران اور عراق میں زلزلے سےجاں بحق افراد کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی،سینکڑوں لاپتہ

ایران اور عراق میں زلزلے سےجاں بحق افراد کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی،سینکڑوں لاپتہ

ویب ڈیسک:ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں خوفناک زلزلے سے جاں بحق  ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ،

7ہزار سے زائد زخمی  اور سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ 

اتوار کی رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے باعث جانی نقصان بڑھتا جارہا ہے۔ امریکی ارضیاتی سوسائٹی ( یو ایس جی ایس) کی ویب سائٹ  کے مطابق شدید زلزلے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

گزشتہ روز کی اطلاعات کے مطابق  زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد200سے زائد تھی جو بڑھتے بڑھتے آج 400 سے تجاوز کر گئی ۔

متعلقہ خبریں