عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف جسٹس چاقب نثار نے کہا کہ کیس فیصلہ جلد آنے کی توقع نہ کی جائے ابھی بہت مواد باقی ہے۔ کیس کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ کیا عمران خان بے ایمان آدمی ہیں کہ نہیں۔

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میں وکیل نعیم بخاری اور وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے۔ عمران خان وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ہمارے کسی جواب میں بھی تضاد نہیں، عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کے بعد لندن فلیٹ کو ڈکلئیر کیا۔

متعلقہ خبریں