عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،ضمانت منطور

عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،ضمانت منطور

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت نے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت چار مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ 

اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران  سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملوں سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئے۔عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے عمران خان آج عدالت میں پیش ہوگئے اور چاروں مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ، عدالت نے عمران خان کی چاروں کیسوں میں ضمانت منظور کر لی۔

متعلقہ خبریں