چار مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم 2018فٹبال ورلڈ کپ سے باہر،،،

چار مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم 2018فٹبال ورلڈ کپ سے باہر،،،

ویب ڈیسک:چارمرتبہ کی ورلڈ چیمپئن اٹلی کی ٹیم 60 سال کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی۔

60 سال قبل فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے سویڈن کی ٹیم نے اٹلی کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے ہی باہر کر دیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں اٹلی کی ٹیم کو سویڈن نے ڈرا میچ کیساتھ کوالیفائرز سے آﺅٹ کیا، جس کے بعد شکست سے دلبرداشتہ اطالوی گول کیپر گگی بفون نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اٹلی کی ٹیم یورپ سے پہلے راؤنڈ میں ڈائرکٹ کوالیفائی نہیں کر سکی تھی جس کے بعد اسے سویڈن سے دو پلے آف کھیلنے پڑے۔ پہلے میچ میں سویڈن نے اٹلی کو اسی کی سرزمین پر ایک گول سے ہرایا، ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلیے اٹلی کو سویڈن کیساتھ سان سیرو اسٹیڈیم میلان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایک سے زیادہ گول سے فتح درکار تھی تاہم سویڈن نے میچ بغیر کسی گول کے ڈرا کر دیا۔ اٹلی کی ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ خبریں