کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے،اقوام متحدہ کوآرڈینیٹر

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے،اقوام متحدہ کوآرڈینیٹر

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل  نے  کہا کہ مردان عبدالولی یونیورسٹی سانحہ کی مذمت کرتے ہوئےکہا  کوئی قانون ہاتھ   میں لے گا تو قانونی کارروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل   نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشعال خان کے قتل پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم درسگاہوں میں طالب علم کا قتل ہونا  انتہائی افسوسناک ہے مشعال خان  کے قاتل  طلبا کیلئے بدنامی کا باعث ہے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل کا مزید کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے،مشال خان ک کا قتل تعلیمی ادارے میں ہوا ان کے قاتل ان کے ساتھی طالب علم ہی ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں