ایان علی کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین بھی اڑان کیلئے تیار

ایان علی کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین بھی اڑان کیلئے تیار

ویب ڈیسک:کراچی کی انسداد دہشتگردی کی  عدالت نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماڈاکٹر عاصم حسینکو دو ہفتے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابقکراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان ڈاکٹر عاصم ، انیس قائم خانی، قادر پٹیل ،سلیم شہزاد ،رؤف صدیقی اور عثمان معظم پیش ہوئے،سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں علاج کے لیے ملک سے باہر جانے دیا جائے۔

جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو دو ہفتے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی اور ساتھ ساتھ ر 20لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا  بھی حکم دے دیا  ۔

متعلقہ خبریں