ٹام کروز کی نئی فلم ’دی ممی‘ کا نیا ٹریلر جاری

ٹام کروز کی نئی فلم ’دی ممی‘ کا نیا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک:ہالی وڈ مشہور ہیرو ٹام کروز کی  خوف اور دہشت سے بھرپور نئی فلم 'دی ممی' کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔ 

خوف و دہشت سے بھرپور ہالی وڈ ایکشن فلم ’دی ممی‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں،سیان ڈینیل اور  رابرٹ اورسی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم 9جون کو سینماوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد بے دار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز ، اینابیل ویلس کے علاوہ صوفیا بوٹیلا، جیک جانسن، رسل کرو، ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں